پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس،پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف)پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی آڈٹ رپورٹ 20-2019 کا جائزہ لیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کے 210 ارب روپے سے زائد کے 53 آڈٹ اعتراضات بحث کیلئے پیش کئے،کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا،ایم ڈی سوئی نادرن اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے،حکام نے بریفنگ میں کہا کہ سیکرٹری اور دونوں گیس کمپنیوں کے ایم ڈی چھٹیوں پر ہیں۔
برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں سوئی گیس والوں نے پائپ بچھا کر چھوڑ دئیے ہیں،ملک میں اربوں روپے کا سرمایہ ضائع ہو رہا ہے،پائپ بچھا دئیے گئے ہیں لیکن میٹر نہیں لگائے جا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر
پی اے سی نے گیس کنیکشنز نہ لگنے پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ موجودہ صارفین کو تو گیس مل نہیں رہی نئے صارفین کو کہاں سے ملے گی،جن فیکٹریوں سے گھروں میں چولہے جلنے ہیں انہیں بھی گیس نہیں مل رہی۔