آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ،شہریوں پراضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر حکومت نے شہریوں پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض معاہدے کیلئے کڑی شرائط کے تحت پاکستانیوں پر مزید معاشی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے، بجلی اورگیس مزید مہنگی جبکہ پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کا خدشہ ہے ، بجلی کےبنیادی ٹیرف میں3سے 5روپے فی یونٹ تک مزید اضافے کا امکان ہے ،بجلی کی قیمت میں کب,کتنا اضافہ ہوگا؟ اس بات کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی ،گیس مزید مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جلد متوقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت ، محسن نقوی جائزہ لینے گنڈا سنگھ پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس اوسط 50 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا رکھا ہے ، حکومت کے پاس پیٹرول,ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی گنجائش بھی موجود ہے ، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 50 روپے ہےجبکہ حکومت کو 60 روپے تک فی لیٹر لگانے کا اختیار حاصل ہے۔