(عرفان ملک)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گاڑی سے شراب برآمد ہونے کی خبر جعلی ہے، خبر 24 نیوز کے ایک جعلی سکرین شاٹ کو استعمال کر کے پھیلائی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر 24 نیوز کے ایک جعلی اسکرین شاٹ کو استعمال کیا جارہا ہے ۔حقیقت میں جس کی خبر چلی ہے نہ ہی کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی ویڈیو موجود ہے۔
خیال رہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر24 نیوز کے نام سے ایک سکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جس میں سربرا ہ تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی کی گاڑی سے شراب کی برآمدگی کی خبر پھیلائی جارہی ہے ۔یہ اسکرین شاٹ فیک ہے ایسی خبر نہ کبھی رپورٹ ہوئی نہ بنائی گئی اور نہ ہی نشر ہوئی۔
ضرور پڑھیں:سی پیک معاہدےکو 10سال مکمل، سرمایہ کاری 62 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
بہت سے ہمارے ناظرین اور صارفین نے بھی تحقیق کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے - ادارہ اس فیک خبر کو وائرل کرنے اس کے ذریعے گھٹیا پراپیگنڈا کی مذمت کرتا ہے اور اس مذموم حرکت کے پیچھے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔