امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو گیا۔
عالمی ادارے کی جانب سے قرض ملنے کے بعد ڈالر ایک ہفتے تک مسلسل سستا ہونے کے بعد ڈالر نے پھر سے اُڑان بھر لی ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے کاروباری ہفتے کےآخری روز اختتام پر 100 انڈیکس منفی 44 فیصد کی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 198 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس 45 ہزار 067 کی سطح پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے اضافے کے ساتھ 280 سے بڑھ کر 284 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 9 روپے اضافے سے 314 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 11 روپے اضافے سے 372 روپے ،اماراتی درہم 80 پیسے اضافے سے 77.50 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 1 روپے 30 پیسے اضافے سے 74 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کیساتھ سونا بھی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گیا
یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 276 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔