افغانستان سے دہشتگردی کی کارروائیاں ناقابل قبول، مؤثر جواب دینگے، آرمی چیف

Jul 14, 2023 | 18:19:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ایسے حملوں کا موثر جواب دیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ژوب میں دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداکو زبردست خراج عقیدت کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی سپاہیوں کی عیادت کی،آرمی چیف نے قوم کیلئے جوانوں کی خدمات و عزم کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ توقع رکھتے ہیں افغان حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پرعملدرآمد یقینی بنائے۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی میں افغان شہریوں کی شمولیت پرتشویش ہے،افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں قابل قبول نہیں،پاکستان کی سکیورٹی فورسز ایسے حملوں کا مو¿ثر جواب دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟جانیئے

مزیدخبریں