ایشین چیمپیئنز ٹرافی: قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آذر) پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے دو روزہ ٹرائلز مکمل کرنے کے بعد پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر )ر( خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد بھارت کے شہر چنئی میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔
منتخب کھلاڑیوں میں اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، احتشام اسلم، اسامہ بشیر، عقیل احمد، ارشد لیاقت، محمد عماد، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف (وائس کپتان)، محمد عمر بھٹہ (کپتان)، رومان، محمد مرتضیٰ یعقوب، محمد شاہزیب خان، افراز، عبدالرحمن جبکہ اسٹینڈ بائے میں علی رضا، محمد باقر، محمد ندیم خان، عبدالوہاب، وقار علی، محمد ارسلان اور عبدالقیوم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سری لنکا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین، پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان، ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان، اولمپیئن شکیل عباسی اور لئیق لاشاری، ٹیم منیجر کرنل ر عمر صابر، کوچز اولمپیئن ریحان بٹ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن حسیم خان، اولمپیئن دلاور حسین و دیگر ٹیم منیجمنٹ موجود تھے۔
ایونٹ میں تمام ٹیموں کا ایک ہی پول بنایا گیا ہے جس میں بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کیساتھ، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کیساتھ، چوتھا میچ 7 اگست کو چین کیساتھ، پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔
ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔