موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jul 14, 2023 | 20:14:PM

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات    نے   وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہنے کی پیشگوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق آج رات  اسلام آباد سمیت ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی و مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، جبکہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات  کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آبادمیں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ، وزیرستان اور بنوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،مردان ،چارسدہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری  کا بھی امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، لاہور، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، قصور ، شیخوپورہ  ،گوجرانوالہ، میانوالی، سر گودھا،بھکر،لیہ، تونسہ ،مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال اور فیصل آباد میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے جبکہ جہلم،راولپنڈی ،مری، گلیات اور گر دونواح میں موسلادھار  بارش بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھر لی

رپورٹ کے مطابق بلوچستان  اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو،  لورالائی ، ژوب،قلات اور خضدار میں   آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کراچی اور گردو نواح میں بوندا باندی  ہو سکتی ہے،  کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ،چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی  امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔

مزیدخبریں