بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری

Jul 14, 2023 | 20:26:PM
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی منظوری کے دوران کہا تھا کہ پاکستان ہر حال میں معیشت کی بحالی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔

اب ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کردیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے اور فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 21 اشیامہنگی ،11میں کمی ہوئی، مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

نیپرا اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد قیمتوں کا نفاذ ہوگا۔

ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گا۔