(24 نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اسلامی جمہوریہ ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کی کارروائیاں ناقابل قبول، مؤثر جواب دینگے، آرمی چیف
بیان کے مطابق سپہ سالار اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل عاصم منیر دفاع اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔