چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کاروائی نہ کی جائے ، لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ عدالت نےآئندہ سماعت تک تادیبی کاروائی نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کاروائی روکنے کی درخواست کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
جسٹس امجد رفیق نے چیئر مین تحریک انصاف کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ، جس کے مطابق جن مقدمات میں چیئر مین تحریک انصاف نامزد نہیں ان مقدمات میں آئندہ سماعت تک تادیبی کاروائی نہیں کی جائے گی۔
عدالت کے جاری تحریری حکم کے مطابق سرکار کی جانب سے وکیل کی عدم دستیابی پر کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ،جبکہ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ مقدمات کے چالان کے حوالے سے رپورٹس تیار کر لی گئی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ سماعت 21 جولائی کو ہو گی ۔