پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آبادی میں اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، چیف جسٹس
مدت ملازمت میں توسیع کا اطلاق 18 جولائی 2023ء سے ہوگا۔ صدر مملکت نے توسیع کی منظوری وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔