’ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بہترین ہے، کوئی وجہ نہیں کہ ہم فائنل تک نہ پہنچیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے، کوئی وجہ نہیں کہ قومی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں میری ٹاپ فور ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں، مجھے لگتا ہے کہ قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری بولنگ، بیٹنگ اور اسپن ڈیپارٹمنٹ اچھا کرنے کی کوشش ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ پریمیٸر لیگ کی فرنچاٸز بےنظیرآباد کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیے: سری لنکا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے کسی بھی چیئرمین کو کم از کم دو سال کا عہدہ دیا جانا چاہیئے۔ پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے ارکان کو کرکٹ کے بارے میں علم ہونا چاہیئے اور انہیں میرٹ پر شامل کیا جانا چاہیئے۔
View this post on Instagram
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دباؤ کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں دباؤ کے حالات میں کھیلنے کا مزہ آتا ہے۔
شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کیلئے سب سے بہترین کپتان کے سوال پر کہا کہ تمام ٹیموں کے کپتانوں میں تقریباً ایک جیسے اسکلز ہوتے ہیں لیکن میں بابراعظم کو بیک کروں گا۔
سابق آل راؤنڈ نے رمیز راجا کو کمنٹری میں کم بیک کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انکے مداح انہیں کمنٹری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں بھارت کا دورہ کیا تھا تاہم سیمی فائنل میں روایتی حریف کیخلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔