(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، لاہور زو اور سفاری پارک کو بین الاقوامی سطح کے چڑیا گھر بنانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اہم چڑیا گھر کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کو سنگا پور کی طرز پر بنانے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور زو اور سفاری پارک میں نئے جانور لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔
چڑیا گھر میں بیشتر پنجروں پر جنگلے کی بجائے شیشے لگا کر جانوروں کو رکھنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ سفاری اور لاہور چڑیا گھر کو ایسا بنائیں کہ آپ کے اور میرے بچے بھی وہاں جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے اہم منظوری دیدی