جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث اہلکاروں ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت نادرا کے 20 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں چترال دروش نادرا آفس اہلکاروں نے 20 افراد کےلیے جعلی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف کرلیا۔
ایف آئی اے نے نادرا دروش کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کو بھی گرفتار کرلیا،جعلی شناختی کارڈ بنانے والے19 افراد بھی کارروائیوں میں گرفتار کئے گئے ۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں 13 افغان باشندے،2 ایجنٹ بھی شامل،افغان باشندوں کو پشاور کے علاقے وخو پل سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاڑکانہ،ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 100 افراد گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ گرفتار افراد میں نادرا کے 11 ملازمین اور 25 ایجنٹ بھی شامل ہے ۔