اننت امبانی کی شادی میں سلمان اور ایشوریہ رائے ایک ساتھ ؟چہ مگوئیاں شروع

Jul 14, 2024 | 00:20:AM
اننت امبانی کی شادی میں سلمان اور ایشوریہ رائے ایک ساتھ ؟چہ مگوئیاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے جہاں متعدد بالی شخصیات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر سما باندھا وہیں تقریب سے بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار سلمان خان اور نامور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی ایک ساتھ تصویر بھی زیر گردش ہے،سلمان اور ایشوریہ کی ایک ساتھ تصویر سامنے آتے ہی مداحوں میں حیرانگی کی لہر دوڑی۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں اداکارہ ایشوریہ رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ فوٹو شوٹ میں نظر آئیں جبکہ فوٹو سیشن کے لیے پورا بچن خاندان علیحدہ سے نظر آیا  ، جس سے یہ بات تو واضح ہوتی ہے کہ بچن خاندان میں کچھ تو گڑ بڑ چل رہی ہے،دونوں اداکاروں کی تصویر پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا گیا کہ ایشوریہ رائے نے سلمان خان کا ہاتھ تھاما ہوا ہے، اسی وائرل تصویر میں سلمان کی بہن ارپیتا خان شرما بھی موجود ہیں.

خیال رہے کہ یہ تصویر ایڈیٹ شدہ ہے جس پر صارفین نے تصویر شیئر کرنے والے کو خوب برا بھلا کہا ۔