بادل جم کے برسیں گے ، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

Jul 14, 2024 | 09:43:AM

(فاطمہ عارف)محکمہ موسمیات  نے  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کی ساتھ بارش کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہےکہ  شہر لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان  آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ، زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ  کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹےمیں بارش کاکوئی امکان نہیں جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  لاہور دنیابھرمیں فضائی آلودگی کےاعتبارسےپہلےنمبرپرآگیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے  جبکہ شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدر پر فائرنگ کا واقعہ, عالمی رہنماؤں کا بیان سامنے آ گیا

اس کے علاوہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں اکثر مقامات، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور گلگت ببلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں 50 ملی میٹر، کوٹ ادو 40، ڈی جی خان 29، لیہ 20 اور ملتان 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، بہاولنگر میں 7 ملی میٹر، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور جھنگ میں 4 ملی میٹر، چکوال، اٹک، خانیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 36 ملی میٹر، سبی 10 اور ژوب میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 4 ملی میٹر، مالم جبہ 3، سیدو شریف ایک، بگروٹ 2، استور اور بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت، دالبندین، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



مزیدخبریں