وزیراعظمِ اور صدر مملکت کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی ایم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے سابق امریکی صدر کی جلد صحت یابی کی دعاء کی جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاء کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ مبینہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدر پر فائرنگ کا واقعہ, عالمی رہنماؤں کا بیان سامنے آ گیا
رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے سٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور مارا گیا، اس واقعے میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔
حملے کے فوراً سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعے کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔