(24 نیوز)خیرپور میں 11 افراد کا قتل کرنے والا انتہائی مطلوب مجرم 9 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے رانی پورمیں 2015 کے بلدیاتی الیکشن کے دوران فائرنگ کر کے 11افراد کو قتل کیا تھا۔
سندھ حکومت نے ذوالفقار عرف بھٹو جونیجو کی گرفتاری پر 20 لاکھ انعام بھی رکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑی کھائی میں جا گری کتنے افراد جاں بحق؟ کتنے زخمی؟ افسوسناک خبر آگئی
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پولیس کو قتل ڈکیتی چوری سمیت مختلف 11 مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔