پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

Jul 14, 2024 | 13:21:PM

(راؤدلشادحسین)  پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 20 جولائی تک رجسٹریشن  ہوگی، گزشتہ 2 سال میں ڈگری مکمل کرنے والے نوجوان اپلائی کر سکیں گے، ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ سموگ کے مستقل سدباب کے لئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے سموگ فری پنجاب انیشی ایٹو کے تحت ینگ گریجوایٹس کمیونٹی سروس کی منفردخدمات سرانجام دیں گے۔

انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اورپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سےکمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ ملے گا۔ وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ عوام اسموگ کے سنجیدہ مسئلے کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ گاڑیوں اور کارخانوں سے دھویں کے اخراج کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اورزور دار’جھٹکا‘دے دیا

مریم نواز نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی لائی جائے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کیا جائے، آج ہم اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی کوشش نہیں کریں گے تو کب اور کون کرے گا۔

مزیدخبریں