مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا 

Jul 14, 2024 | 13:21:PM
مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا 
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں  22روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 مرغی کے گوشت  میں22روپے اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 542روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 373روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:بجلی صارفین کے بلوں میں فکسڈ چارجز عائد، نوٹیفکیشن جاری

 دوسری جانب  فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 253 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ7470روپے جاری کیا گیا ہے۔