ثناء جاوید کا پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ڈنر، ویڈیو وائرل

Jul 14, 2024 | 13:47:PM
ثناء جاوید کا پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ڈنر، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی اپنے شوہر و کرکٹر شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ ڈنر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

20 جنوری کو ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی پاکستان اور بھارت میں طوفان برپا ہوگیا تھا اور مداح ثانیہ کیلئے آنسو بہاتے نظر آئے،ان دنوں شعیب ملک ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کھلنے کیلئے برطانہ میں موجود ہیں اور ان میچز میں بھی ثناء جاوید بن سنور کر اسٹیڈیم شعیب ملک کو سپورٹ کرنے پہنچیں۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل معرکہ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،اس کھیل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ثناء جاوید کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اورزور دار’جھٹکا‘دے دیا

ویڈیو میں ثناء جاوید سیاہ شرٹ و ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جبکہ شعیب ملک ہلکی سرمئی سوئیٹ شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹس پہنے دکھے۔

ویڈیو میں سعید اجمل اور کامران اکمل کو بھی اسٹار جوڑی کے ساتھ ڈنر ٹیبل پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو پر بھی سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرتے ہوئے شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار کا مقابلہ ثناء جاوید سے کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کرتے دکھے۔