پی آئی اے کا   لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا اعلان

Jul 14, 2024 | 15:14:PM
  پی آئی اے کا   لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا اعلان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) قومی ائیرلائنز  پی آئی اے نے  لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کم ازکم کرایہ بھی مقرر کردیا  گیا۔

پی آئی اے نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، لاہور سے کوئٹہ کیلئے ہر منگل، جمعہ اور اتوار کو پروازیں چلائی جائیں گی۔اتوار کو پہلی پرواز 28جولائی سے شروع ہو گی۔ لاہور سے کوئٹہ کم از کم کرایہ 22ہزار 700روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور سے کوئٹہ ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جاتی تھیں۔