(سعید احمد) قومی ائیرلائنز پی آئی اے نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کم ازکم کرایہ بھی مقرر کردیا گیا۔
پی آئی اے نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، لاہور سے کوئٹہ کیلئے ہر منگل، جمعہ اور اتوار کو پروازیں چلائی جائیں گی۔اتوار کو پہلی پرواز 28جولائی سے شروع ہو گی۔ لاہور سے کوئٹہ کم از کم کرایہ 22ہزار 700روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور سے کوئٹہ ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جاتی تھیں۔