رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان اغواء
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این اے 110 جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
ذیشان رشید نے بتایا کہ صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھا عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیر محفوظ ہیں۔
ضرورپڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مذہبی امور سالک حسین سے عراقی سفیر کی ملاقات
دوسری جانب ایس پی کینٹ جھنگ اویس شفیق کا کہنا ہے ایم این اے صاحبزاہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا، رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
عدلیہ کے فیصلے پر حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے:اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے جھنگ سے ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغوا کیا گیا ہے،عدلیہ کے فیصلے پر حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہےجس کے پاس اختیار ہے وہ طاقت کے زور پر فیصلے کر رہا ہے،لوگوں کی وفاداری تبدیل کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے،فیصلوں کے خلاف بغاوت ہورہی ہے ،قانون اور آئین کے مطابق ملک کو نہ چلایا گیا تو ملک قائم نہیں رہے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ملک کو خطرات سے دوچار نہ کریں،ہم پاکستانی ہیں آئین اور قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے،میں بطور پی ٹی آئی کارکن بتانا چاہتا ہوں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی،تحریک انصاف کے ایم این ایز کو عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے،میری سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ فارم 45 اور 47 کا فیصلہ جلد کیا جائے۔
ملک میں دھندلی زدہ جعلی انتخاب ہوا اور اس میں چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے،چیف منسٹر علی امین گنڈاپور سے کہوں گا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔