پیپلز پارٹی کے  چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے

Jul 14, 2024 | 16:17:PM
 پیپلز پارٹی کے  چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور  چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے۔

رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نذیرڈھوکی نے بے نظیر بھٹوکی میڈیا ٹیم کے ممبر کی حیثیت سےکام شروع کیا، نذیر ڈھوکی کی خدمات کو پیپلزپارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی پیپلزپارٹی کے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی پیپلزپارٹی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

صدرمملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور  اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔