سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اراکین قومی اسمبلی کے پارٹی وابستگی کے اعلانات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) قومی اسمبلی میں 41 آزاد امیدواروں کی پارٹی وابستگی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایم این ایز نے پارٹی وابستگی کے اعلانات شروع کر دیئے۔
پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام آزاد امیدواروں کو فوری طور پر بیان حلفی پارٹی آفس جمع کروانے کا حکم دیا تھا، پارٹی احکامات کے بعد تاحال 20 ایم این ایز نے پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کروایا جبکہ 21 ایم این ایز نے تاحال اپنے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروائے۔
پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے والوں میں ایم این اے عظیم الدین، چوہدری عثمان، ساجد خان، شہریار آفریدی، جمشید دستی ،اسامہ حمزہ، رانا بلال اعجاز، محمد ابھ مد چٹھہ، حماد اظہر کے والد میاں اظہر ، سید رضا علی گیلانی بھی شامل ہیں، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے میاں شبیر علی قریشی، فیاض حسین، خواجہ شیراز نے تاحال سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروائے جبکہ میاں جاوید اقبال، عائشہ نذیر، میاں غوث محمد نے بھی تاحال پارٹی کو سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی تنظیم سازی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
پاکستان تحریک انصاف نے تمام امیدوارون گزشتہ رات 11 بجے اپنے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایات کی تھی، پارٹی نے اپنی فہرستیں مرتب کر کے بیان حلفی الیکشن کمیشن جمع کروانے تھے، الیکشن کمیشن کو فہرست جمع کروانے کے بعد 7 روز تک امیدواروں کی تصدیق ہو گی۔
خیال رہے کہ تصدیق کے عمل کے بعد الیکشن کمیشن ایم این ایز کی پارٹی وابستگی ڈکلئر کرے گا۔