بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Jul 14, 2024 | 17:43:PM
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: بجلی بل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی،گھریلوصارفین کیلئے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین کو 3 ماہ کیلئے اضافے سےمستثنٰی قراردیا گیا جبکہ باقی گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھادیا گیا،گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے84پیسے تک پہنچ گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپےہوگیا،ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوگیا،اسی طرح ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپےاضافے سے41.36روپے ہوگیا، ماہانہ 501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوگیا،جبکہ ماہانہ601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 43.92روپے ہوگیا،ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔

ٹیکسوں کوملاکرسیلب کے حساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت مزید بڑھ جائے گی،ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈسچارج، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا