منتخب نمائیندگان پر پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: عمر ایوب  

Jul 14, 2024 | 18:29:PM
  منتخب نمائیندگان پر پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: عمر ایوب  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف ڈویژنوں کے کمشنرز ہمارے ایم این ایز اور ایم پی اے کو فون کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حلف نامے پر دستخط نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کےذریعے اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر اورپاکستان تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے لکھا کہ ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کے حلف نامے پر دستخط نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، وہ انہیں شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے وزارتوں اور دیگر لالچوں کی پیشکش کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس کمشنرز کے نام اور ثبوت ہیں،یہ ان سرکاری ملازمین کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے جو غیر قانونی کام کر رہے ہیں، میں ان لوگوں کے نام سامنے رکھ کر شرمندہ کروں گا، بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کے خلاف عدالتوں میں ذاتی طور پر مقدمات شروع کروں گا اور عدالتوں میں آپ کا پیچھا کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو شرم آنی چاہیے،انہوں نے اپنا سبق نہیں سیکھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیر کو اجلاس طلب، پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان