اکشے کمار نے اپنا نام تبدیل کیوں کیا؟اداکار نے خود ہی وجہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) بالی ووڈ سٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘آج’ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،اس فلم سے پہلے تک میرا نام ‘اکشے کمار’ نہیں بلکہ راجیو بھاٹیہ تھا جوکہ میں نے فلم کے ہیرو کے نام سے متاثر ہوکر تبدیل کرلیا تھا،اداکار نے کہا کہ میں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کمار گورو سے اُن کا فلمی نام پوچھا تھا جس پر اداکار نے بتایا کہ فلم میں اُن کا نام اکشے ہے، پھر میں نے اُن سے کہا کہ میں اپنا نام اکشے ہی رکھنا چاہتا ہوں،اُنہوں نے کہا کہ اس طرح مجھے اپنی پہلی فلم سے اپنا نام اکشے ملا اور میرا خیال ہے کہ بہت کم لوگ ہی یہ جانتے ہوں گے کہ میرا اصل نام راجیو ہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ راجیو ایک اچھا نام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید میرا نام راجیو گاندھی کے نام پر رکھا گیا تھا لیکن میں نے یہ نام تبدیل کردیا،اداکار نے کہا کہ جب میرے والد کو نام تبدیل کرنے سے متعلق معلوم ہوا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہوا ہے؟ تم اپنا نام کیوں تبدیل کررہے ہو؟ میں نے اپنے والد کو وہی بتایا کہ میری پہلی فلم میں ہیرو کا نام اکشے تھا اس لیے میں یہی نام رکھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے ترکیہ میں بھی کامیابی سمیت لی