تعمیراتی میٹریل مہنگا ، سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے ٹن ہو گیا

Jul 14, 2024 | 19:37:PM
تعمیراتی میٹریل مہنگا ، سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے ٹن ہو گیا
کیپشن: تعمیراتی میٹریل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور میں سیمنٹ کے فی بیگ کی سرکاری قیمت 1360 روپے اور وائٹ سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپے مقرر کر دی گئی ۔ اول درجے کی ایک ہزار اینٹ کی قیمت 15 ہزار 200 روپے جبکہ پیش ایک ہزار اینٹ کی قیمت 20 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایک ہزار ٹائل کی قیمت 16 ہزار روپے ہوگئی ۔ سریے کی قیمت فی ٹن 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تعمیراتی میٹریل مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ لاہور چیمبر میں اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار کے مواقع کم کر دیئے گئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہئے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، توشہ خانہ کے بعد ایک اور سنگین مقدمے میں گرفتار