نوشہرہ ؛فائرنگ سے سینئر صحافی قتل 

Jul 14, 2024 | 20:55:PM
نوشہرہ ؛فائرنگ سے سینئر صحافی قتل 
کیپشن: صحافی ملک حسن زیب,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامر شہزاد)نوشہرہ میں فائرنگ کرکے سینئر صحافی کو قتل کردیا گیا۔

سینئرصحافی پر فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ کے علاقے تھانہ  اکبر پورہ کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے صحافی ملک حسن زیب کو قتل کیا،حملہ آور سینئر صحافی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے،لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع  کر دی ،حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی