کمرشل،زرعی اوربلک صارفین کیلئے بھی بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری 

Jul 14, 2024 | 21:51:PM
کمرشل،زرعی اوربلک صارفین کیلئے بھی بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: بجلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) کمرشل،زرعی اوربلک صارفین کیلئے بھی بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

کمرشل صارفین کیلئے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں فی یونٹ8.04 روپے کا اضافہ کیا گیا،کمرشل صارفین کازیادہ سےزیادہ فی یونٹ ٹیرف77 روپے15 پیسے تک پہنچ جائے گا، زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ6روپے62 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،زرعی صارفین کا زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف46 روپے83 پیسے تک ہوجائے گا۔

اسی طرح جنرل سروسزکیلئے  بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف6روپے98 پیسے بڑھادیا گیا،جنرل سروسزکیلئے  فی یونٹ بجلی کازیادہ سے زیادہ ٹیرف61 روپے03 پیسے تک ہوجائےگا، بلک صارفین کیلئے بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا،بلک صارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائےگا ،صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کےٹوکن ٹیکس ادائیگی پر بڑے ڈسکاؤنٹ کا اعلان