شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Jul 14, 2024 | 22:31:PM
شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

شاہین آفرید ی نے سوشل میڈیا  کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے بیت اللہ شریف میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے،پوسٹ کے کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا ” الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں بچے کی متوقع ولادت اور ٹیم میں گروپ بندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔