نیتن یاہو کا 12 سالہ ا قتدار ختم۔۔ نفتالی بینٹ اسرائیلی وزیراعظم منتخب

Jun 14, 2021 | 00:29:AM

 (24 نیوز)بنیامین نتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ، اسرائیلی پارلیمنٹ نے نئی اتحادی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ 60 ممبران نے نفتالی بینٹ کے حق میں جبکہ 59 نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔
ووٹنگ سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ ’نسیٹ‘ کے اجلاس سے نیتن یاہو، بینیٹ اور لاپید نے خطاب کیا۔ 3 جون کو اپوزیشن کی 8 پارٹیز کے درمیان نئی حکومت تشکیل دینے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت یائر لاپید اور ان کے اتحادی نفتالی بینٹ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر دو، دو سال مدت کے لیے فائز رہیں گے۔بینٹ پہلے دو سال جبکہ لاپید آخری دو سال کے لیے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔تاریخی معاہدے میں ایک چھوٹی اسلامی جماعت دی یونائٹڈ عرب بھی شامل ہے جو مخلوط حکومت کی تشکیل کی حمایت کرنے والی پہلی عرب پارٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ 39بیویوں کا شوہر اور 94 بچوں کا با پ دنیا چھو ڑ گیا

مزیدخبریں