(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ عالمی برادری انتہا پسندی روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین ٹیلی ویڑن کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے لیکن دیگر عالمی رہنمائوں کی جانب سے موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں لیکن مغربی ممالک کے متعدد رہنماوں کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ 39بیویوں کا شوہر اور 94 بچوں کا با پ دنیا چھو ڑ گیا