(24نیوز) موذی کوروناوائرس کے باعث مزید 34مریض انتقال کر گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 19 نئے مریض سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہےکہ ملک بھر میں کورونا سے 34ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 723 ہو گئی جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 تک پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 39,214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 59 ریکارڈ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا 12 سالہ ا قتدار ختم۔۔ نفتالی بینٹ اسرائیلی وزیراعظم منتخب