(24 نیوز) ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 21ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے سٹیڈیم میں ملتانز سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے شاندار کھیل پیش کیا اور بڑی آسانی سے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ سلطانز کے کپتان محمد رضوان ناقابل شکست رہے جنہوں نے 56 گیندوں پر 82 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔دوسرے بلے باز صہیب مقصود نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید 34افراد کی جان لے لی،1019نئے مریض