شاہدرہ : بچوں کی لڑائی ۔۔ پولیس اہلکار کی فائرنگ۔۔نوجوان قتل

Jun 14, 2021 | 10:34:AM

(ویب ڈیسک) شاہدرہ میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر  کانسٹیبل نے  گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان مارا گیا اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے شاہدرہ لاجپت روڈ پر چندروزقبل کھیل کے دوران بچوں کا معمولی جھگڑا ہوا تو محلے داروں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا مگر کانسٹیبل وسیم  کو اس کارنج تھا اور موقع پا کر گلی میں کھڑے مخالفین پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے 21 سالہ زین جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ امجد،محب اللہ اور عاطف زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم  وسیم پولیس ریسپانڈ یونٹ میں ڈرائیور ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی جبکہ باقی زخمیوں کو بھی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائےعوام کومحکمہ موسمیات نے پھر نوید سنا دی
 

مزیدخبریں