3 اوباشوں کا خاتون پرتشدد۔۔زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر وائرل کردی

Jun 14, 2021 | 10:58:AM

(24نیوز)شکر گڑھ میں  شادی شدہ خاتون کو 3 اوباشوں نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزموں نے واقعے کی ویڈیو بھی بناکر وائرل کردی۔
تفصیلات کے مطابق 2 ماہ قبل شکرگڑھ کے علاقے ٹرپئی کی رہائشی خاتون رضیہ سلطانہ سسرال سے میکے جارہی تھی کہ  راستے میں ملزموں نے اغوا کرلیا اور گندم کےکھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی بنا لی۔پولیس کا کہناہےکہ ملزم خاتون کو رقم کےلئے مسلسل بلیک میل کرتے رہے تاہم رقم ادا نہ کرنے اور ملزموں سے دوبارہ ملاقات نہ کرنے پر واقعے کی ویڈیو وائرل کردی۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ شادی شدہ تھی عزت کے مارے چپ رہی ،بلیک میلنگ سے تنگ آگئی تھی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب انصاف  فراہم کریں۔

دوسری جانب ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزموں کوگرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں امید ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:  بچوں کی لڑائی ۔۔ پولیس اہلکار کی فائرنگ۔۔نوجوان قتل
 

مزیدخبریں