(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ عمران خان کی سیاسی و معاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈ کر دیا ۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی اپنی جماعت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔ مخالفین کی تمام سازشوں کے باوجود ملکی ترقی کا مشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر چیز پر ٹیکس۔ مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے:بلاول