آج تک حکومت ثابت نہیں کر سکی کہ کرپشن سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو، احسن اقبال

Jun 14, 2021 | 14:25:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ  آج تک حکومت ثابت نہیں کر سکی کہ کرپشن سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو۔موجود حکومت نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج پھر نیب کے جھوٹے کیس میں پیش ہوا ہوں، بیمار ذہن کے یہ لوگ ہیں کوئی منصوبہ نہیں ان کے پاس ۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کو خصوصی طیارے پر بیرون ملک بھجوا دیا گیا،شوگر مافیا کے خلاف حکومت کے ادارے نے تحیققات کی،اپنے لوگوں کو کس قانون کے تحت این آر او دیا گیا،بابر اعوان صاحب کی عدالت لگے گی اور شوگر اسکینڈل میں ملوث حکومتی شخصیات کو کلئیر کر دیا جائے گا۔  احن اقبال نے مزید کہا کہ ندیم بابر، عامر کیانی، ظفر مرزا ان سب کو ہٹا تو دیا گیا مگر کرپشن پر مٹی پاؤ کی پالیسی ہے،اپوزیشن کے افراد کو صرف الزامات پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔نواز شریف نے 150 سے زیادہ پیشیاں انہی عدالتوں میں بھگتی، سابق وزیراعظم کو  بغیر کسی ایپل کا حق دیئےنااہل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کو مدد فراہم کرنے کے لیے قانون بنا دیا۔ جج ارشد ملک نے ویڈیو میں کہا کہ مجھے دباؤمیں لا کر فیصلہ کرایا گیا۔قومی اسمبلی پر دھبہ لگایا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کو فائدہ دینے کے لیے قانون پاس کیا گیا، یہ سب کچھ بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اسی کمزوری کی وجہ سے بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا،ہم نے 2017 2018 بجٹ میں 21 سو ارب روپے ترقیاتی پروگراموں کے لیے رکھا تھا،4 سال بعد بھی وہ بجٹ نہیں بڑھایا جا سکا،ترقی کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی تھی اب 11 سے نیچے بھی آ چکی ہے

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا: فواد چودھری

مزیدخبریں