(24نیوز)نئی موٹرسائیکل خریدنے والوں کے لئے نئی مشکل آ گئی، محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹرسائیکلوں پرٹوکن ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور ہو گئی۔ پرانےفکس ٹوکن ٹیکس ختم کرکے نئے ریٹس منظور کروالئے گئے۔
محکمہ ایکسائز نے موٹرسائیکل پر ٹوکن ٹیکس بڑھانے کی منظوری دیدی ۔ 70 سی سی سے ڈیڑھ سوسی سی تک 1 ہزارسے 2500 روپے، 70 سی سی موٹر سائیکل پر 1 ہزار روپےاور 100 سی سی موٹرسائیکل پر 1500 روپےوصول کئےجائیں گے۔ 125 سی سی تک 2 ہزار روپے، 150 سی سی تک 2500 روپے جبکہ ہیوی بائیکس کا انوائس کا 2 فیصد وصول کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی باڑا مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔۔ کروڑوں کا سامان کوئلہ بن گیا