(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کی جگہ پیپلز پارٹی سے تعلقات بڑھانے پر آمادہ نظر آتی ہے ، حکومت بجٹ منظوری سمیت آئینی تقاضوں کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر پیپلز پارٹی حمایت کرے تو حکومت کو بڑی کامیابی مل سکتی ہے اور پیپلز پارٹی کی حمایت سے پارلیمنٹ میں آئینی ترامیم پاس کروائی جاسکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دے تو اسے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت ہوسکتی ہے۔ حکومت کے بیشتر رہنما مسلم لیگ ن سے تعلقات کے مخالف ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بھی تحریک انصاف کے ساتھ خود کو مسلم لیگ ن کی نسبت کمفرٹیبل سمجھتی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی پارٹنرشپ بیک ڈور ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا: فواد چودھری