حسن علی نےوطن وا پسی کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔۔پی ایس ایل میں دوبا رہ دبنگ انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باولر حسن علی نے ملک واپسی کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے،اب وہ بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ان مشکل لمحات میں میری اہلیہ نے میری کافی مدد کی،جس کے باعث ملک واپسی کا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے، مشکل لمحات میں میرے لیے دعا کرنے پر تمام شائقین کا شکرگزار ہوں،انہوں نے بھرپور ساتھ دینے پر اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یا د رہے کہ چند روز قبل حسن علی نے گھریلو مصروفیت کے باعث ملک واپس جانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امپائر سے جھگڑنے اور وکٹیں اکھاڑنے پرشکیب الحسن کو بڑی سزا مل گئی