پاکستان، بنگلا دیش اور بھارت پر سعودی عرب کی سفری پابندیاں برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے جس کا اطلاق 16 جون سے ہوگا، پاکستان، بنگلا دیش، بھارت پر سعودی عرب کی طرف سے سفری پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے مسافروں کیلئے نئی گائیڈ لائنز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔گاکا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافرحفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے، ایئرلائنز مسافروں کی ویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا کی ویب سائٹ پر اندراج لازمی یقینی بنائیں۔
سعودی ایوی ایشن کے مطابق ایئرلائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائیں، موبائل فون پرتصدیقی پیغام، رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے، ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکا رہ نیلم منیر سے متعلق ادا کا ریا سر نوا ز کا دلچسسپ انکشاف