ہندو انتہاپسندو ں کا بزرگ مسلمان پر بدترین تشدد۔۔داڑھی کاٹ ڈالی۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے ایک بار پھر ظلم کی انتہا کردی، مسلمان معمر شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں عبدالصمد نامی ضعیف نماز پڑھنے جارہے تھے کہ اس دوران انتہاپسندوں نے حملہ کردیا، تشدد کے دوران ظالموں نے معصوم شہری کی داڑھی بھی کاٹ ڈالی۔
Statement of Abdul Samad Saifi.
— Md Asif Khan (@imMAK02) June 14, 2021
This old Muslim man was attacked by 5 Hindutva extremists in Loni, Ghaziabad.
He alleges that attackers put gun on his head, he was forced to chant Jai Sri Ram and they brutally beaten him up and chopped off his beard. pic.twitter.com/GcnGeQJk4V
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرکے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم پراویش کو گرفتار کرلیا جبکہ ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ نماز کے لیے جانے والے شہری کو ملزمان نے رکشے سے اتارا اور جنگل کی طرف لے گئے جہاں انہوں نے بہیمانہ تشدد کیا اور داڑھی کاٹی اس دوران نہتے معمر کو مغلظات بھی بکی گئیں۔
حملہ آوروں نے لاتوں، مکوں اور لکڑیوں سے وار کیا جس کے باعث مسلمان بزرگ کی حالت غیر ہوگئی۔ نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کی بھی دھمکی دی۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ مذکورہ مقام پر میرا موبائل بھی چھین لیا گیا تھا، انصاف فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کے لئے خو شخبری۔۔سونا اتنا سستا کہ یقین کرنا مشکل