(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ان کے گھر آئے اور بہت سے معا ملا ت پر ان سے بات چیت کی۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی سی ای او کسی پلئیر کے گھر آیا ہو۔ معاملات کلئیر ہوئے تو وہ پاکستان کے لئے دستیاب ہیں، پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
دو سری جا نب پی سی بی کے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہیں ہی ریٹائر منٹ واپس لینے کا اعلان کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منال خان کی منگنی کے بعدپارٹی میں اخلا قیات کی دھجیاں بکھر گئیں۔۔ ویڈیو وائرل