اپوزیشن جماعتوں کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن جماعتوں کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں سے تعاون کی درخواست کردی۔
اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگر وزیر اعظم کی موجودگی میں ہلڑ بازی ہوگی تو ہم بھی اپوزیشن لیڈر کی موجودگی کے دوران کریں گے، آپ احترام کرے تو ہم بھی احترام کریں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی اور شازیہ مری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم پر پارٹی سربراہان کا احترام لازم ہے۔
شاہدہ اخترعلی نے کہاکہ پارٹی سربراہان کا احترام اپنی جگہ ہر معزز ممبر کا احترام لازم ہے،شاہدہ اختر علی نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ تقریر کے دوران شور شرابہ نہیں ہونا چاہئے ، تقریر میں آپ مخالفت کرسکتے ہے ۔
سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ تمام پارٹیوں کے ممبران اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کرلے، شور شرابے سے گریز کرے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت لے لیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں مجوزہ ضابطہ اخلاق تیار کیاگیاجس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے، کوئی ممبر اخلاق باختہ، ناشائستہ اور غیرپارلیمانی زبان و بیان سے پرہیز کرے گا، ذرائع کاکہناہے کہ خلاف ورزی پرسپیکر کارروائی کریں گے جو سب کو قابل قبول ہوگی،ہاؤس کے اندر ویڈیو بنانے کی اجازت نہ ہوگی،سپیکر ڈائس پر کھڑے ہوکر نعرہ بازی اوراحتجاج کی اجازت نہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، وزیر خزانہ