(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے کورونا پر قابو پالیا۔ جس کے بعد مملکت میں تمام حفاظتی انتظامات ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ قومی ویکسی نیشن پروگرام میں غیرمعمولی کامیابی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس سے کورونا کیسز انتہائی کم ہوگئے ہیں۔
ان تمام خوش آئند اقدامات کے بعد سعودی عرب نے مملکت میں کورونا حفاظتی اقدامات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا بجٹ کیوں تاخیر کا شکار ہوا ؟؟اپوزیشن لیڈر نے بتادیا
ختم کیےگئے حفاظتی اقدامات میں بند جگہوں پر فیس ماسک کی پابندی بھی شامل ہے تاہم مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔