پہلی اہلیہ نے عامر لیاقت کیلئے مسجدِ نبویﷺ میں دعا کی ویڈیو شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نےعامر لیاقت حسین کے لیے مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی دعا کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
بشریٰ بی بی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جوکہ خوب وائرل ہو رہی ہے، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت کے دیرینہ دوست مسجد نبویﷺ میں موجود ہیں اور مرحوم عامر لیاقت کی مغفرت کے لیے دُعا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت ہالینڈ جا کر کیا کرنا چاہتے تھے؟
دعا کرنے والے شخص کو عامر لیاقت کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے سُنا جا سکتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ’عامر لیاقت حسین کیلئے بہت دعا کی ہے، جمعہ کا دن ہے، ان کی تدفین بہت ہی مبارک دن ہوئی، اُن کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین جنت البقیع میں ہو‘۔
عامر لیاقت کے لیے دعا کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا ’جب سے ان کی موت کا سنا ہے، دل بے حد اداس ہے، عامر لیاقت کو مدینہ منورہ سے بہت لگاؤ تھا’۔
View this post on Instagram
بشریٰ اقبال نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دعا عصر کے وقت مسجد نبوی ﷺ سے مجھے میرے ایک بھائی اور عامر کے دیرینہ دوست نے اُس وقت بھیجی جب یہاں ان کی تدفین ہو رہی تھی‘۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ پاک اس دعا کو عامر لیاقت کے حق میں قبول فرماۓ، آمین‘۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے 10 جون کو ان کے بیٹے احمد نے والد کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔